سابق حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ،لٹیروں سے حساب لیا جائیگا ،شوکت یوسفزئی

سابق حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ،لٹیروں سے حساب لیا جائیگا ،شوکت ...

  

جنوبی زیرستان (این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ قبائلوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے پاکستان سی مضبوط ملک بناہے، اگر کوئی دوسرا وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی لیا ہوتا اور کھایا بھی ہوتا،تیس چالیس سال پہلے حکمرانوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔محسود پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کی۔سینئر صحافی سیلاب محسود نے محسود پریس کلب اور علاقے کے مسائل پیش کیااور کہاکہ ضم کے بعد اے ڈی ایف فنڈ بند ہوا ہے اس کو بحال کیا جائے، اے ڈی ایف فنڈ سے مسکین، یتیم اور مشران کو سہولیات دیتے تھے۔سیلاب محسود نے کہاکہ مردم شماری کو دوبارہ کریں کیونکہ وزیرستان کے لوگ دوسرے شہروں میں آباد تھے ۔ صدر محسود پریس کلب نصیر اعظم نے سیپاسنامہ پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ ضرب عضب سے علاقہ سمیت محسود صحافیوں کو بھی نقصانات ہوئے ، محسود پریس کلب کو ضلع کا درجہ دیا جائے،دوسرے پریس کلب کی طرح محسود صحافیوں کےلئے کالونی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاکہ قبائل حب الوطن لوگ ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے قبائل کےلئے اواز اٹھائی۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ عمران خان قبائل کا غمخوار ہے، اس لئے اس نے قبائل پر کتاب بھی لکھی۔انہوںنے کہاکہ آئندہ بجٹ میں قبائل کےلئے بہت کچھ کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ادوار میں قرضہ بہت بڑھ گیا ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ نواز او زرداری نے کیا ہے اس کا تخمینہ ادا کررہے ہیں،انہی مشکلات کے باوجود ہم حل کرنے پر لگے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں پاکستان کی عزت کم ہو گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ قبائلوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے محفوظ ہوا، دنیا کو پتہ چل گیا کہ پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے۔

 شوکت یوسفزئی 

مزید :

علاقائی -