کراچی، سمندری ہوائیں بحال درجہ حرارت میں بتدریج کمی

کراچی، سمندری ہوائیں بحال درجہ حرارت میں بتدریج کمی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اوراتوارکودرجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جس کے بعد شہر کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے جہاں بے نظیر آباد،میرپورخاص،چھور اور مٹھی میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جیکب آباد لسبیلہ پڈ عیدن سکھر حیدرآباد اور تربت میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -