خود بھی ہنسیں، دوسروں کو بھی ہنسائیں اورپریشانیاں دور بھگائیں،دنیا بھر میںاتوارکو ورلڈ لافٹر ڈے منایاگیا

    خود بھی ہنسیں، دوسروں کو بھی ہنسائیں اورپریشانیاں دور بھگائیں،دنیا بھر ...

  

کراچی(این این آئی)خود بھی ہنسیں، دوسروں کو بھی ہنسائیں اورپریشانیاں دور بھگائیں،دنیا بھر میںاتوارکو ورلڈ لافٹر ڈے منایاگیا۔اسی سلسلے میں مختلف ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد پارکوں اوردیگر عوامی مقامات پر جمع ہوئی اور دل بھر کر قہقہے لگائے ۔ماہرین کے مطابق ہنسنے، مسکرانے اور کھل کھلانے سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ یہ طویل عمری کا راز بھی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ پریشانیوں سے نجات سے لے کر زندگی کو خوشیوں سے بھرپور بنانے کے لئے بھی ہنسنا بے حد ضروری ہے۔اس دن کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز منعقد کروائے گئے اور لوگوں میں خوش رہنے اور ہنسنے کا شعور بیدار کیا گیا۔واضح رہے کہ ورلڈ لافٹر ڈے ہر سال مئی کے پہلے اتوار کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

ورلڈ لافٹر ڈے

مزید :

علاقائی -