نشتر کالونی ،تیز رفتار ٹرالی کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق

نشتر کالونی ،تیز رفتار ٹرالی کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں تیز رفتار ٹرالی کھائی میں گرنے سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔نشتر کالونی سٹیٹ لائف سوسائٹی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے گہرے گڑھے میں جا گری جس کی وجہ سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ محسن اور اکیس سالہ اللہ وسایا شامل ہیں، دونوں افراد مانگا منڈی کے رہائشی تھے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

مزید :

علاقائی -