ملیریا،ڈینگی اور لشمینیا سے شہریوں کو بچانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز
ٍٍڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)سب ڈویژن درازندہ میں ملیریا،ڈینگی اور لشمینیا سے شہریوں کو بچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر کی ہدایت پراے پی اے سمیع اللہ خان کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ نے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں درابن میں تعینات محکمہ صحت کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نائک کی قیادت میں علاقہ بھر کے سکولوں اور ایف سی قلعہ درازندہ میں خصوصی طور پر آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں اساتذہ اور دیگر افراد کو ملیریا ڈینگی اور لشمینیا کے پھیلاؤ کے اسباب، ان بیماریوں کی تکالیف اور اس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر کی ہدایت پر جاری اس مہم کا علاقے کے باسیوں نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگاہی مہم سے عوام کو ایسی بیماریوں سے بچنے کے بارے میں نہ صرف معلومات ملتی ہیں بلکہ اس سے عوام میں صحت کے حوالے سے شعور بھی اجاگر ہوتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔