مسلم لیگ (ن) این آر او دینے والوں کے نام بتا دے، ہمایوں اختر
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے (ن) لیگ این آر او دینے والوں کے نام بتا دے، پاکستان مسلم لیگ ن بتائے اگر وزیر اعظم این آر او نہیں دے سکتے تو کون دے رہا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہمارا گینگ آف ون ایک ہی ہے جس کا نام عمران خان ہے، ن لیگ این آر او دینے والوں کے نام سامنے لے آئے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ابھی چیئرمین پی اے سی پر فیصلہ نہیں کیا میری ذاتی رائے ہے اپوزیشن کو ہی عہدہ دیا جائے۔
ہمایوں اختر