چمن، سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون جاں بحق

  چمن، سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون جاں بحق

  

چمن(آن لائن)چمن سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔ حکام بالا سے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ورثاءکا سول ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ہسپتال کے ایمبولینس کے شیشے ٹوڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ورثاءنے چمن کے سول ہسپتال کے سامنے روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ دیا۔ مشتعل مظاہرین نے چمن سول ہسپتال کے ایمبولینس کے شیشے توڑ دئیے جبکہ روڈ کی بندش سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی مظاہرے سے مشتعل مظاہرین نے کہا کہ چمن سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہے بعد میں تحصیلدار چمن بہادر خان بنگلزئی اور مشتعل مظاہرین کے مابین مذاکرات ہوئے مذاکرات میںمشتعل مظاہرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے تحصیلدار بہادرخان بنگلزئی نے کہا کہ ملوث ڈاکٹروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کاروائی عمل میں لائے گی جس پر مشتعل مظاہرین نے احتجاج کو ختم کردیا۔

خاتون جاں بحق

مزید :

علاقائی -