پشاور ریپڈ بس منصوبے پر رمضان المبارک میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

پشاور ریپڈ بس منصوبے پر رمضان المبارک میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

  

پشاور (آن لائن) پشاور ریپڈ بس منصوبے پر رمضان المبارک کے دوران بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے رمضان المبارک میں بی آر ٹی منصوبے پر زیادہ تر کام رات کے اوقات کار میں کیا جائے گا ۔ جبکہ ٹکٹنگ سسٹم ( آٹی ٹی ایس ) کے کنٹرول روم کے لئے عمارت کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ۔ جبکہ سٹیشنوں پرکام بھی بدستور آخری مرحلے میں جاری ہیں ۔ پراجیکٹس کے مین روٹ اور فیڈرروٹس کے لئے مجموعی طور پر 12میٹر کی پچاس بسیں اور اٹھارہ میٹر کی بیس بسیں پہلے سے ہی پشاور پہنچ چکی ہیں ۔ جبکہ 57مزید بسیں جون کے آخر تک پہنچ جائیگی ۔ بسوں کو محفوظ انداز میں پارک کرنے کے لئے بھی اقدامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ سول ورکس کا کام بھی تقریباً مکمل کیا گیا ہے۔ حیات آباد اورڈبگری میں پارکنگ کی سہو لت کے لئے عمارتوں کی تعمیر بھی جاری ہیں ۔ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

پشاور ریپڈ بس

مزید :

علاقائی -