ملاوٹ مافیا خود فیصلہ کر کے باز آجائیںپھر جیل کی تیاری کریں، کے پی فوڈ اتھارٹی 

ملاوٹ مافیا خود فیصلہ کر کے باز آجائیںپھر جیل کی تیاری کریں، کے پی فوڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر رمضان بارے کے پی فوڈاتھارٹی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز خالد خان خٹک، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد شعیب خان، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ اور ڈویژنل اضلاع کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان بارے حکمت عملی طے کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ عوام فوڈ اتھارٹی پر اعتماد کرتی ہے اور اس اعتماد کو بحال رکھنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں پشاور اور دیگر چھ ڈویژنل اضلاع میں چوبیس گھنٹے حاضر سروس رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور سمیت دیگر اضلاع میں ٹیموں کے ہمراہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز ہر وقت موجود رہے گی۔ ڈائریکٹر آپریشنز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت دیگر اضلاع میں رمضان کیلئے قائم کردہ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کا معائنہ خود کرے اور اس کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں جو دن اور رات آن ڈیوٹی ہو۔ ڈائریکٹر آپریشنز خالد خان خٹک نے اس ضمن میں کہا کہ ٹیمیں پہلے سے تیار کی گئی ہیں جو کہ دو شفٹوں میں کام کرینگی۔ دن کو ایک ٹیم جبکہ رات کو دوسری ٹیم ڈیوٹی پر ہوگی اور یہ معمول فوڈ اتھارٹی کے تمام دفاتر میں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ضلعی افسران کے نمبرات جاری کئے گئے ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام ڈائریکٹراور ڈپٹی ڈائریکٹر ز کو کال کر سکتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ دیگر ڈیپارٹمنٹس کیساتھ خط وکتابت کی جارہی ہے اور عوام کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت دیگر خدمات کو بھی عوام کی دسترس میں لائے جار ہے ہیں۔ اجلاس میں رمضان میں ملاوٹ کرنے والوں کیلئے خصوصی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ اشیائے خوردنوش کے روزگار سے وابستہ افراد صاف اور صحت بخش خوراک فراہم کرکے ثواب کمائیں۔اجلاس میں تجویز کیا گیا کہ اس ماہ میں ملاوٹ کرنے والوں کو سارا مہینہ جیل میں گزارنا پڑے گا جبکہ ملاوٹ کا روزگار سارا مہینہ بند رکھنے پر بھی اکتفا کیا گیا ہے۔ ملاوٹ مافیا کو متنبیہ کرتے ہوئے ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کرنےوالے خود فیصلہ کرلے کہ رمضان جیل میں گزارنی ہے یاپھر ملاوٹی ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کاربونیٹڈ مشروبات کا استعمال کم سے کم کریں جبکہ پھل اور سبزیوں کے استعمال کو افطار کا معمول بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے داخلی راستوں پر سے آنے والے دودھ کی چیکنگ ہر وقت جاری رہیگی اور فوڈاتھارٹی کے معیار سے ماورا دودھ کو فوری تلف کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی اور یہ کہ وہ خود بھی اس بابرکت مہینے میں ٹیموں کے ہمراہ بازاروں کا دورہ کرینگے۔ پشاور سمیت ساتوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں عوام کی خدمات اور شکایات کیلئے ایمرجنسی ریس پانس یونٹ کے درجہ ذیل نمبرات جاری کردئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -