پنجاب ہا ئی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

پنجاب ہا ئی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہا ئی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،92 اشتہاریوںسمیت مختلف جرائم میں ملوث253 ملزمان گرفتارقبضہ سے1382 لیٹر شراب، 19 کلو گرام چرس ،2500 گرام حشیش، 2 کلاشکوفیں، 4 رائفل، 10 گنز، 49 پسٹل اور179 گولیاں برآمد،چوری شدہ 104 ڈرم ایرانی ڈیزل برآمد، اشتہاری کی مدد کرنے پر ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے ناکہ بند کے دوران 104 ڈرم چوری شدہ ایرانی ڈیزل برآمدکر کہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پٹرولنگ پولیس نے ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے دو ملزمان اسلم اور بابرکو گرفتار کر کہ انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ2 پسٹل،11 گولیاں برآمد کیںجبکہ ملزم محمد فرید کو اشتہاری کی مدد کرنے پر گرفتار کیا۔ پٹرولنگ پولیس نے92اشتہاریوںاور9عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1382 لیٹر شراب ، 19777گرام چرس5 کلو گرام بھنگ، 2500 گرام حشیش ، 630 گرام افیون برآمدکی۔ 

علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے66ملزمان کوگرفتار کر کے قبضہ سے2کلاشنکوف،4رائفل،10گن،49پسٹل ،32کارتوس،179گولیاںبرآمدکیں     

مزید :

علاقائی -