کچھ ممالک کو ایران سے سول نیوکلیئر منصوبے پر کام کی اجازت ہوگی ،امریکہ

کچھ ممالک کو ایران سے سول نیوکلیئر منصوبے پر کام کی اجازت ہوگی ،امریکہ

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے ویویئر میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے کچھ ممالک کو ایران کے ساتھ سویلین نیوکلیئر منصوبے کے معاہدے پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک فیکٹ شیٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ ہم عارضی طور پر ایران کےساتھ جاری جوہری منصوبوں کو جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہیں جس سے ایران میں ایٹمی مواد کے عدم پھیلاو¿ کا کام جاری رہے گا۔اس میں مزید کہا گیا کہ جب تک امریکہ ایران کےساتھ نیوکلیئر خطرے سے متعلق کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ جاتا تب تک اس اجازت کی مدد سے کچھ ممالک کے ایران کے ساتھ نیوکلیئر منصوبے جاری رہیں گے۔امریکہ کے محکمہ سٹیٹ کی جانب سے ویویئر میں توسیع کے اعلان کے بعد کچھ ممالک کو اجازت ہوگی کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری منصوبے کے معاہدے پر کام کر سکتے ہیں۔

امریکہ 

مزید :

علاقائی -