محکمہ صحت نے حاضری رجسٹرمنگوالیا ،سندھ میں نرسوں کے احتجاج پر کاروائی کا فیصلہ

  محکمہ صحت نے حاضری رجسٹرمنگوالیا ،سندھ میں نرسوں کے احتجاج پر کاروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت سندھ نے ایک ہفتہ مسلسل نرسوں کے احتجاج پرعملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میںسندھ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ غیر حاضر عملے کی تفصیلات حاضری رجسٹر سمیت سیکرٹری صحت کو بجھوائیں ، سندھ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی سروسز رولز 1973 کے تحت غیر حاضر عملے کے خلاف کاررواِئی کی جائے گی۔نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ 29 اپریل سے میڈیکل عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، نرسز کی جانب سے پروفیشنل طرز عمل کو نظر انداز کرنے کے باعث اسپتال آنے والے مریض متاثر ہو رہے ہیں۔ 
نرسیں کارروائی

مزید :

علاقائی -