ایران میں 32واں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ ختم 

    ایران میں 32واں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ ختم 

  

تہران(آئی این پی/شِنہوا)ایران میں 32واں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ گزشتہ روز ختم ہوگیا،11روزہ کتاب میلہ موسالا نمائش مرکزمیں منعقد ہوا ، 2400ایرانی ناشرین نے تین لاکھ سے زیادہ کتابیں نمائش میں پیش کیں جبکہ 30ممالک کے 800سے زیادہ ناشرین نے اپنے سٹالز پر ایک لاکھ37ہزار کتابوں کی نمائش کی ۔چین کتاب میلے کا مہمان خصوصی تھا ۔میلے میں چین کے 200مصنفین اور ناشرین نے کتاب میلے میں چین کی اشاعتی صنعت کی نمائندگی کی ۔چینی ناشرین نے نمائش میں چار ہزار کتابیں پیش کیں جو چینی سیاست، معیشت، ادب ،تاریخ ،ثقافت اور بچوں سے متعلق تھیں ۔سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر گاﺅ ووئی من نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران عالمی کتاب میلے کے باعث چین اور ایران کے درمیان اشاعتی میدان میں تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے اور دنیا کو چین کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل ہوئی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -