یمن ،اتحادی فوج کی کاروائی ،29حوثی باغی ہلاک

  یمن ،اتحادی فوج کی کاروائی ،29حوثی باغی ہلاک

  

صنعاء(این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے الضالع گورنری میں مریس کے محاذ پر ایک کارروائی میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے امدادی آپریشن کے اہم عہدیدار سمیت 22 جنگجوﺅں کو ہلاک کردیا۔ادھر وسطی یمن کی البیضاءگورنری میں آل حمیقان کے مقام پر سرکاری فوج کی کارروائی میں 7 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ ان میں متعدد اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الضالع گورنری میں حوثی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان خونریز لڑائی ہوئی۔ سرکاری فوج نے حوثیوں کے امدادی آپریشن کے اہم عہدیدار کو اس کے ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔ادھر وسطی یمن کی البیضاءگورنری میں آل حمیقان کے مقام پر سرکاری فوج کی کارروائی میں 7 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ ان میں متعدد اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔سرکاری فوج کے العمالقہ بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کے ایک گروپ پر کاری وار کیا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت سات جنگجو ہلاک ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -