عمران خان کے ہوتے ہوئے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، مصطفی کھوکھر

عمران خان کے ہوتے ہوئے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، مصطفی کھوکھر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سنیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والوں نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاہے۔گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی سے متعلق اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خزانہ کے بعد گورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو بدلنا حکومتی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے، مسئلہ معاشی ٹیم نہیں عمران خان کی غیرحقیقی پالیسیاں ہیں، عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی، عمران خان کے ہوتے ہوئے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر کے معاملے میں حکومت نے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ کیا ہے، قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والوں نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، ڈاکٹر باقر رضا کو مقرر کرکے حکومت نے معیشت پر براہ راست آئی ایم ایف کو بٹھا دیا ہے، کیا پاکستان میں معاشی ماہرکم تھے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر بھی آئی ایم ایف سے لیا گیا ہے، اب قرض کے لیے آئی ایم ایف سے حکومت پاکستان کی طرف سے بھی آئی ایم ایف ہی مذاکرات کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -