ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سادہ کپڑوں میں اچانک تھانہ سرور روڈ پہنچ گئے

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سادہ کپڑوں میں اچانک تھانہ سرور روڈ پہنچ گئے

  

لا ہور (کرائم رپورٹر) رات گئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اچانک تھانہ سرور روڈپہنچ گئے،ان کی تعیناتی کے بعد پولیس سٹیشنز کامسلسل یہ دوسرا دورہ ہے ۔ وہ عام شہریوں کی طرح سادہ کپڑوں میں بغیر کسی پروٹوکول ذاتی گاڑی پر تھانہ سرور روڈ پہنچے۔ڈی آئی جی آ پر یشنز اشفاق خان نے لاک اپ، بیرک،فرنٹ ڈیسک اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔تھانے کے ملازمین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے کھڑے ہو کر بریفنگ دی۔ تھانہ سرورروڈ کا ریکارڈ اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔ انکا کہنا تھا تھانے محکمہ پولیس کی پہلی شناخت اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں۔کلین اینڈ گرین پولیس سٹیشنز مہم کے تحت تھانوں کی صورتحال میں بہتری لائیں گے۔تھانوں میں آنےوالا ہر عام شہری ہمارے لئے وی وی آئی پی پرسن ہے، اسے عزت دینا ہم پر لازم ہے۔اگر ہم صرف اپنے رویے بہتر کر لیں تو جان کی قربانی دے کر شہریوں کو تحفظ دینے والا پولیس سے اہم محکمہ کوئی اور نہیں۔ تھانہ کلچر میں بہتری اور مانیٹرنگ کےلئے اسی طرح اچانک تھانوں کے دورے کرتا رہوں گا۔ 

اچانک دورہ 

مزید :

علاقائی -