رمضان میں شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنائیں، آئی جی

رمضان میں شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنائیں، آئی جی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام ڈی پی اوزاپنے اپنے اضلاع میں مساجد، امام بارگاہوں ، رمضان بازاروں سمیت اہم عمارتوں و مارکیٹس کی سیکیورٹی صورتحال کوروزانہ کی بنیاد پر خود فیلڈ میں جا کر مانیٹر کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ عبادت گاہوں کے گردونواح میں سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے اور شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کاعمل مزید سخت کیاجائے جبکہ نماز فجر اورتراویح کے اوقات میں حساس عبادت گاہوں میں اضافی نفری کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ فورسز کے گشت کو مزید موئثر بنایا جائے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ ڈور، پتنگ اور دھاتی ڈور کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف جاری مہم کومزید تیز کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ ، اسلحے کی نمائش ، لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اورمنشیات فروشوں بالخصوص بڑے ڈرگ ڈیلرز اوکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان ومال اور عزت آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس حراست میں ہلاکت ، تشدد اور ملزموں کے فرار کے ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کیاجائے اورایسے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کاروائی میں قطعی تاخیر کی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناقص تفتیش یا حقائق کو غلط انداز میں رپورٹ کرنے والے انویسٹی گیشن افسران کو ملزمان کا ساتھی تصور کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی میں کسی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ باقی ناکوں کو فوری ختم کرکے سنائپ چیکنگ شروع کی جائے جبکہ لاجسٹکس برانچ اور انٹرنل اکاﺅٹیبیلیٹی برانچ کی سپیشل ٹیمیں تمام اضلاع کا دورہ کرکے پولیس اسٹاک کو چیک کرکے رپورٹ مرتب کریں۔ 

مزید :

علاقائی -