پنجاب پولیس کی وردی تبدیلی کا عمل روک دیا گیا 

        پنجاب پولیس کی وردی تبدیلی کا عمل روک دیا گیا 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کی وردی تبدیلی کا عمل روک دیا گیا ۔صوبہ بھر کے پولیس اہلکار و افسران رواں سال بھی اولیو گرین یونیفارم پہنیں گے ۔آئی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے احکامات پر سنٹرل پولیس آفس نے لاہور پولیس کو اولیو گرین یونیفارم کی بڑی کھیپ بھجوا دی ہے واضح رہے سابق آئی جی نے یکم جولائی سے اولیو گرین وردی ختم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ نئی وردی کی منظوری وزیراعلٰی پنجاب سے بھی لی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں 13 حصوں میں یونیفارم تقسیم کی جائے گی 6 مئی کو کینٹ،9 مئی کو سول لائن ڈویڑن میں وردی تقسیم ہو گی 13 مئی کو سٹی16 مئی کو صدر جبکہ 30 مئی کو ماڈل ٹاو¿ن ڈویڑن میں وردی تقسیم ہو گی 23 مئی کو اقبال ٹاو¿ن ڈویڑن،27 مئی کو سیکیورٹی ڈویڑن میں یونیفارم تقسیم کا عمل شروع ہو گا 30 مئی کو اینٹی رائٹ فورس،3 جون کو سپیشل سیکیورٹی یونٹ میں یونیفارم کی تقسیم شروع کی جائے گی 6 جون کو پولیس لائنز کی تمام کمپنیز اور گاردات میں یونیفارم تقسیم ہوگا اور 10 جون کو مجاہد اسکواڈ 13 جون کو فلائنگ اسکواڈ اور 17 جون کو سی آئی اے میں وردی کی تقسیم ہوگی۔

مزید :

علاقائی -