کراچی انتظامیہ کا گروسری کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

کراچی انتظامیہ کا گروسری کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے رمضان المبار ک میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں مستحکم رکھنے اور قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گروسری کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔یہ فہرست انتظامیہ نے ہول سیلرز اور ریٹیلرز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور بیور و آف سپلائی کے افسران اور صارفین کے نمائندوں کے ساتھ متعدد مشاورت کے بعد تیار کی ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ عوام کو رمضان المبار ک میں کھانے پینے کی اشیا میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری قیمتوں کو سختی سے نافذ کریں۔کمشنر نے کہا کہ فروٹس اور سبزی کی قیمتیں انتظامیہ کے افسر کی موجودگی میں مقرر کیے جائیں گے جس کو ہر صورت نافذ کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کر نے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے گا اور انھیں بھاری جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -