صوبائی دالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعداد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  صوبائی دالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعداد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوںمیںڈاکوو¿ںاورچوروںنے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات۔موبائل فون۔کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔نصیر آباد میں ڈاکوعمران کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے گلشن راوی میں ڈاکو محسن کی فیملی کو یرغمال بناکر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ مانگا منڈی میں موٹرسائیکل سوار فیاض ڈاکوو¿ں نے فیملی سے 3لاکھ روپے90ہزار نقدی و طلائی زیورات۔ ستوکتلہ میں ڈاکوو¿ں محمود کی فیملی سے 2لاکھ 75ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ مسلم ٹاﺅن کے علاقے ڈاکوو¿ں نے اسد کی فیملی سے1لاکھ54ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔ہربنس پورہ میں ڈاکوو¿ں نے فرحت کی فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ ہنجروال میں ڈاکو یاسین سے 60ہزار اور موبائل فون۔ مصری شاہ سے ڈاکو فیصل سے55ہزار نقدی اور موبائل فون۔ملت پارک میں انجم سے ڈاکو گن پوائنٹ پر54ہزار نقدی اور موبائل فون۔ راوی روڈ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر سعید سے45ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ رائیونڈ سٹی اور ڈیفنس سی سے گاڑیاں اور وحدت کالونی۔گرین ٹاون اور جوہرٹاون کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -