وزیر اعظم وعدے کے مطابق کام سر انجام دے رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس پر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان سمیت عظیم لیڈر ہیں ملک کو تباہ کرنے والوں کوئی قصر نہیں چھوڑی سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے آج ہر پیدا ہوانے والا پاکستانی بچہ بھی مقروض پیدا ہورہا ہے عمران خان اپنے وعدوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔جنہوں نے قوم کو مقروض بنایا وہ آج این آر آو کی تلاش میں نئے پاکستان میں کسی بھی کرپٹ سیاستدان نہیں چھوڑٖا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں محکمہ صحت کی مسلسل ناقص کاکردگی کی وجہ سے اربوں کو بجیٹ عوام کو مستفید نہیں کر سکا ہے آج سندھ میں ہیپاٹائٹس کے بعد ایڈز بھی وبائی صورتحال اختیار کر گیا ہے سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ سندھ کا کوئی بھی محکمہ فعال نہیں ہے اربوں کی گندم بھی کھا سندھ کے وسائل کو پیپلزپارٹی نے مال غنیمت سمجھ کر لوٹا ہے۔ ہم مزید سندھ کی عوام کو لٹنے نہیں دیں گے لٹیرے کرپٹ سیاستدان جلد جیل جائیں گے آنے والے دنوں میں سندھ کی عوام کی قسمت بدلنے والی ہے۔