بینظیر ہسپتال پر قبضہ،شوکت نیازی کو7روز میں خالی کر نیکا الٹی میٹم

بینظیر ہسپتال پر قبضہ،شوکت نیازی کو7روز میں خالی کر نیکا الٹی میٹم

  

راولپنڈی(آ ن لائن)بے نظیر بھٹوہسپتال کی موجودہ انتظامیہ نے سب انجینئرشوکت نیازی کو ہسپتال کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کا قبضہ 7روز میں خالی کر نے کا الٹی میٹم دیدیا ہے ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال کے بااثر قبضہ مافیا سب انجینئر شوکت نیازی کے خلاف ہسپتال کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے شوکت نیازی کو کروڑوں روپے کی اراضی چھوڑنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے ذرائع کے مطابق کمیٹی رپورٹ میں صاف لکھا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پرتعینات سب انجینئر شوکت خان نیازی بے نظیر بھٹوہسپتال کی کالونی کی کروڑوں روپے کی اراضی پر سابق ایم ایس کی مبینہ ملی بھگت سے قابض ہوا ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے شوکت نیازی کو 7دنوں کے اندر ہسپتال کی اراضی چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا ہے جبکہ شوکت خان نیازی کو 11فروری 2017کو ہسپتال کی کالونی میں ایک کواٹرالاٹ کیا گیا تھا اس نے سابق انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے کواٹر کے اردگرد خالی 3کنال کی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ کر کے اپنے سیکورٹی گارڈ کھڑے کردیئے ہیں جبکہ کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ D.4کواٹر کو نقشہ کے مطابق تعمیر نہیں کیاگیاشوکت نیازی نے اپنی مرضی کے ساتھ کوٹھی تعمیر کردی جبکہ شوکت نیازی نے کالونی کا مین گیٹ ختم کر کہ دیوار تعمیر کر کے کالونی کا راستہ بھی بند کردیااور سرکاری اراضی پر قابض ہوگیا جبکہ کواٹر تعمیر کرتے وقت اس کو قانونی طور پر روکابھی گیا لیکن اس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواٹر کی جگہ کوٹھی تعمیر کردی جبکہ 28نومبر 2017کو شوکت خان نیازی نے مبینہ ملی بھگت سے اراضی پرقابض ہوا اور اپنے گارڈ کھڑے کردیئے تھے جبکہ3 نومبر 2018کو سابق ایم ایس کی جانب سے ایک پلاٹ کی دیکھ بھال کے لیے شوکت نیازی کو آڈرکیا گیاتھالیکن اس آڈر کوبھی ختم کردیا گیا تھاجبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ 8جنوری 2019کو ایک کمیٹی بنا ئی گی اوراس کی ڈیوٹی انکواٹری کی لگائی گی جب کمیٹی کے ممبران نے وزٹ کیا تو شوکت خان نیازی مکمل طور پر سرکاری اراضی پر اپنے گارڈوں سمیت قابض تھا اورکالونی کے گیڈ کی جگہ دیوار تعمیر کردی اور ہسپتال کی اراضی پر قابض اورمالک بنا ہوا ہے اس کوچھوڑنے کے لیے تیار نہیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے اس کو اراضی چھوڑنے کے لیے 7دنوں کا نوٹس جاری کیا ہے۔جبکہ اس سے پہلے ہسپتال انتظامیہ نے اس کے خلاف نومبر 2017کو تھانہ صاد ق آباد میں درخواست دی جس میں لکھا گیا تھا کہ سب انجینئر شوکت خان نیازی ہسپتال کی اراضی پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے اگست 2018 کو محکمہ انٹی کریشن راولپنڈی کو درخواست دی گی تاہم بااثر ہونے کے باعث اس کے خلاف کاروائی نہ کی جاسکی جبکہ اب 30اپریل 2019کو انتظامیہ کی جانب سے 7دنوں میں ہسپتال کی اراضی چھوڑنے کا نوٹس جاری کیاگیا۔

شوکت نیازی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -