یواے ای کے سفیر نے پاکستانی بیوہ او ر اسکے بچوں کیلئے اسلام آبادمیں گھر مہیا کردیا

یواے ای کے سفیر نے پاکستانی بیوہ او ر اسکے بچوں کیلئے اسلام آبادمیں گھر مہیا ...

  

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے سفیر حمد عبید الزعابی نے پاکستانی بیوہ او ر اسکے بچوں کیلئے اسلام آبادمیں گھر مہیا کردیا۔ یواے ای کے سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام میں بتا یا گیا ہے کہ یواے ای کے سفیر حمد عبید الزعابی نے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستانی بیوہ خاتون اور اسکے چار بچوں کیلئے اسلام آباد میں تمام سہولتوں سے آراستہ نیا گھر بناکردیا ہے، اور گزشتہ روزاس خاتون کو گھر میں تمام سہولیا ت فراہم کرتے ہوئے خوشی کا اطہار کیا ہے۔اس سے قبل یواے ای کے سفیر نے کشمیر کے درالحکومت مظفر آباد میں یو اے ای کے تعاون سے قائم ہونے والے اسپتال کا افتتا ح کیا تھا۔

یواے ای سفیر

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -