میرپور خاص میں ایڈزکے 270کیسز کا انکشاف

میرپور خاص میں ایڈزکے 270کیسز کا انکشاف

  

میرپورخاص(نامہ نگار)میرپور خاص ضلع میں ایچ آئی وی پازیٹو کے 270 سے زائد کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور خاص عطا اللہ شاہ نے یہ انکشاف سول اسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں ایچ آئی وی پازیٹو کے 270 سے زائد کیسز جبکہ 6 کیسز ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں، تاہم محکمہ صحت ایک این جی او کے ساتھ مل کرکوشش کر رہے ہیں کہ ان کیسز کو وہیں ڈیل کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ منشیات زدہ علاقوں میں لوگ ایڈز کا شکار ہورہے ہیں، بدقسمتی سے لوگ ایچ آئی وی ٹیسٹ کیلئے سامنے نہیں آتے اور زبردستی کسی کے ٹیسٹ نہیں کرائے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے لیکن اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہی بھی نہیں دے سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -