راولپنڈی، اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کی عدم موجودگی، صارفین کو مشکلات

راولپنڈی، اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کی عدم موجودگی، صارفین کو مشکلات

  

اسلام آباد(آن لائن) راولپنڈی شہر میں واقع اکثریتی اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کی عدم موجودگی اور خراب حالت سے بنک صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ماہ صیام سے قبل ہفتہ اور اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں قائم بنکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کی عدم موجودگی کی وجہ سے بنک صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا راولپنڈی شہر کے وسط میں واقع کاروبائی مراکز راجہ بازار،اقبال روڈ اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں قائم اے ٹی مشینوں میں رقم موجود نہیں تھی اور جن اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کی موجودگی ہوتی تھی وہاں پر صارفین کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی بنک صارفین نے اسٹیٹ بنک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز جن بنکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم موجود نہیں تھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

صارفین کو مشکلات

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -