جنوبی پنجاب سمیت ملک میں 20 نئے  صوبے بنائے جائیں ‘ رحمت اﷲ خان

جنوبی پنجاب سمیت ملک میں 20 نئے  صوبے بنائے جائیں ‘ رحمت اﷲ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر )تحریک استقلال کے صدر رحمت اللہ خان وردگ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک میں 20نئے صوبے بنائے جائیں اور ملک میںمتناسب نمائندگی کی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )


 بنیاد پر الیکشن کرائے جائیں عمران خان کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے قوم اس سال کے آخر تک حالات کی تبدیلی کا انتظار کریں گے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے دوران سینئر صحافیوں سے بات چیت میں کیا رحمت اللہ خان وردگ نے مزید کہا کہ تحریک استقلال کے سربراہ ائیر مارشل اصغر خان نے ہمیشہ صوبائی خودمختاری کی بات کی تھی کیونکہ صوبائی خودمختاری کے بغیر وفاق مضبوط نہیںہو سکتا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک میں 20نئے صوبے بنائے جائیں ہر ضلع میں ہائی کورٹ کا بنچ قائم کیاجائے اور ہر تحصیل کو ضلع کا درجہ دیا جائے عدلیہ کو پابند کیاجائے کہ وہ دیوانی مقدمات کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ ایک سال اور فوجداری مقدمات کا فیصلہ چھ سال میں کریں پارلیمنٹ کا کام صرف قا نون سازی ہونا چاہیئے اور بلدیاتی اداروں کو عوامی مسائل کے حل کے لئے مکمل بااختیار بنایا جائے آئندہ الیکشن متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے جائیں تاکہ مزدور، وکلائ، صحافی اور متوسط طبقہ کے سیاستدان بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے قوم اس سال کے آخر تک حالات کی تبدیلی کا انتظار کریں گے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا اور عوام کو میدان میں آنے سے نہیں روکا جاسکے گا کیونکہ یہ عوامی احتجاج کسی بھی قیادت کی کال پر نہیں بلکہ براہ راست عوام کی کال پر ہو گا۔اس موقع پر گلگشت کالونی ملتان کے تاجر رہنما ظفر منہاس ، دانیال منہاس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
رحمت اﷲ