حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقام پر اترآئی ‘ یوسف رضا گیلانی
ملتان(نیوز رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب و ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان اور(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سے پہلے عوام سے مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے اور بے گھر لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی لیکن 9 ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد یہ تمام وعدے پورے نہ ہوسکے بلکہ آئے روز مہنگائی بم عوام پر گرائے جا رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیکر عوام کو ریلیف دیا جائے مزید کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں پر احتجاج کرنا اپوزیشن میں موجود ہر سیاسی جماعت کا سیاسی و جمہوری حق ہے بجائے اس کے کہ حکومت وقت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور عوام کو ریلیف دے لیکن عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے گزشتہ روز لودھراں میں مہنگائی و پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے خلاف پیپلزپارٹی کے ہونے والے احتجاج میں موجودہ شرکا جن میں پیپلزپارٹی لودھراں ضلع کے صدر امداد اللہ عباسی، جنرل سیکرٹری حسین رضوی، سیکرٹری انفارمیشن نیاز سومرو، تحصیل صدر لودھراں عبدالمجید بوپا، سٹی صدر شیخ طاہر الدین سمیت متعدد کے خالف پولیس گردی کا استعمال کرتے ہوئے ناجائز مقدمہ قائم کیا گیا حکومت بوکھلاہٹ میں اتنی اندھی ہو گئی ہے کہ پیپلزپارٹی کے ورکر عاشق بوپا جو کہ 6 سال قبل وفات پا گئے تھے اسکا نام بھی پرچہ میں درج کیا گیا ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر یہ ناجائز مقدمہ خارج کیا جائے ورنہ پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی کا ہر ورکر ہر عہدیدار موجودہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے گا کیونکہ پیپلزپارٹی جمہوری و سیاسی لڑائی لڑنا جانتی ہے۔
گیلانی