بڑھتا ہوا معاشی بحران حکومت کیلئے بڑا چیلنج کرپشن کیخلاف آپریشن ضروری ‘ غلام فرید کوریجہ

  بڑھتا ہوا معاشی بحران حکومت کیلئے بڑا چیلنج کرپشن کیخلاف آپریشن ضروری ‘ ...

  

جھوک اترا( نمائندہ پاکستان)سرائیکستان صوبہ محاذ چیئرمین سربراہ ایس کیو آئی خواجہ غلام فرید کوریجہ نے جھوک اترا میں ایس (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کیو آئی کے ڈویڑنل صدر عبدالحئی خان چانڈیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتا ہوا معاشی بحران حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے قابو پانا ضروری ہے کرپشن میں اضافہ ہوچکا ہے ‘ہر محکمہ اوپر سے نیچے تک کرپشن کی زد میں آچکا ہے اقلیتوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے بڑھتی ہوئی شدت پسندی انتہائی خطرناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ خطہ کی ثقافت اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا۔تاریخی ثقافتی جغرافیہ کی بنیاد پہ صوبہ سرائیکستان خطہ کے عوام کا بنیادی حق ہے کچی آبادیوں کو ریگولیٹ کرکے مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔پیٹرولیم کے ریٹ بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔بہاول پور میں ریاست جبکہ ±ڈیرہ غازی خان میں نسل کے نام پر غازی یونیورسٹی میں سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کو نمایاں مقام دیا جائے سندھ بلوچستان خیبر پختون خواہ پنجاب کی طرح آئنی صوبہ سرائیکستان سرائیکی وسیب کی عوام کا بنیادی حق ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیاجائے اس موقع پر میاں مستقیم اختر جتوئی۔حافظ عبدالغفور آرائیں۔ملک غلام یاسین آرائیں ودیگر موجود تھے قبل ازیں انہوں نے حاجی اعجاز احمد چانڈیہ کی ہمشیرہ اور مرحوم عبدالغفور کی قرآن خوانی میں شرکت کی۔کوٹ طاہر میں مقتول عبدالکریم چانڈیہ کے وارثان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

غلام فرید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -