ایکسئین میپکو شجاع آباد کیخلاف ملازمین کا دھرنا ،گوشہزاد راعی گوکے نعرے

ایکسئین میپکو شجاع آباد کیخلاف ملازمین کا دھرنا ،گوشہزاد راعی گوکے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،سکندر آباد(سٹا ف رپورٹر،نمائندہ پاکستان ) ایکسین شجاع آباد شہزاد راعی کے ناروا رویئے کے خلاف واپڈا ملازمین کا دھرنا۔تفصیلات کے مطابق ایکسین شجاع آباد ڈویژن (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )


شہزاد راعی کے ناروا رویہ کے خلاف واپڈا ملازمین کا دھرنا اتوار کی تعطیل کے باوجود تیسرے دن بھی جاری رہا۔ ہائیڈرو پاور الیکٹرک لیبر یونین کے عہدیداروں و واپڈا ملازمین نے ایکسین آفس کے سامنے لگے احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیا۔زونل سیکرٹری راشد یامین، ڈویژنل چیئرمین ممتاز آباد ملک تنویر، سیکرٹری کینٹ ڈویژن ملک اجمل، چیئرمین واپڈا ٹاﺅن چوہدری عمران، امیر حسین، رانا طیب سمیت دیگر نے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان سے آکر احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیا۔ احتجاجی کیمپ میں میں جگہ جگہ ایکسین شہزاد راعی کے خلاف بینرز اور پوسٹرز لگائے گئے تھے۔مظاہرین نے ایکسین کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے گوایکسین گو، شہزاد راعی نامنظور اور لیبر یونین زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر زونل جوائنٹ سیکرٹری چوہدری یونس، ڈویژنل چیئرمین محبوب بھٹہ نے کہا کہ شہزاد راعی کی ملازمین سے گالم گلوچ اور بد تمیزی برداشت نہیں کی جائیگی اورایکسین کے تبادلے تک احتجاجی دھرنا اور ہڑتال جاری رہے گی۔ لائن سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید نے کہا کہ ایکسین نے اپنے ایک عزیز کے پلازہ کا ناجائز کنکشن پاس کرنے کیلئے کہا اور حکم نہ ماننے پر مجھے نوکری سے برخاست کرکے تنزلی کرتے ہوئے لائن مین بنوا دیا۔ لائن مین تنویر بودلہ نے کہا کہ ایکسین گالیوں سے بات کرتا ہے۔ اسسٹنٹ لائن مین شاہد نے بتایا کہ 30 مارچ اتوار کے روز میرے والد کی نماز جنازہ تھی لیکن سرکاری تعطیل کے باوجودایکسین نے مجھے چھٹی نہ دی۔ چوہدری نعیم، راﺅ قمر عباس، راﺅ ماجد، مسرت حسین، مرزا شاہد سمیت سینکڑوں ملازمین دھرنے میں شریک تھے۔ آج ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر، ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ اور آر او ریجنل چیئرمین شکیل بلوچ سمیت ریجنل قیادت کی دھرنے میں شرکت کیلئے آئیں گے۔
دھرنا