وہاڑی ‘ خوفناک آگ ‘ 26 جانور جل کر ہلاک ‘ زمیندار غم سے نڈھال

وہاڑی ‘ خوفناک آگ ‘ 26 جانور جل کر ہلاک ‘ زمیندار غم سے نڈھال

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+ نامہ نگار)نواحی گاوں527ای بی میں مقامی زمیندار کے 26 جانور بھانے میں جل کرہلاک ہو گئے ‘  ملحقہ گندم کی باقیات کو لگائی جانے والی آگ نے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

 جانوروں کے بھانے لو پلیٹ میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گا¶ں 527 ای بی میں مقامی زمیندار مقصود، احمد و دیگر نے گندم کی کٹائی کے بعد اپنے کھتیوں میں گندم کہ باقیات وبھوسے کو آگ لگائی یاسین،رمضان،شعبان وغیرہ اسے اگ لگانے سے منع کیا لیکن اس کے باوجود اس نے اگ لگا دی تیز ہوا نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ علاقے میں موجود یاسین ہنجرا کے بھانے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا بھانے میں موجود بھینسیں،گائے اور بکریاں سمیت لاکھوں روپے کے 26 جانور جل کر ہلاک ہوگئے اطلاع ملنے ریسکیو ٹیم،فائر بریگیڈ  موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر آپریشن کیاآگ کی اتنی شدت تھی کہ بھینسوں کو نکالنابہت  مشکل تھا تاہم کوشش سے ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے 2 بھینسوں اور دو گائے کو بچالیا لیکن شدید جھلسنے کے باعث ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے دونوں بھائی نقصان کے باعث  غم سے نڈھال ھیں اور انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہماری  وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ ہمارا نقصان پورا کیا جائے۔

آگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -