گندم خریداری مہم ‘ معیار پر  سمجھوتہ نہ کرنیکا فیصلہ

گندم خریداری مہم ‘ معیار پر  سمجھوتہ نہ کرنیکا فیصلہ

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)۔مشیر صحت و ضلعی فوکل پرسن محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کاشتکاروں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

 کیلئے ضلع ڈیرہ غازیخان کے بار دانہ کے اجراءکو اوپن کر دیا ہے کال ڈیپازٹ پر ہر کاشتکار کو 200بوری تک باردانہ جاری کیا جائے گا پہلے سے درخواست دینے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے تاہم گندم کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیر صحت نے کہا کہ ہر گندم خریداری مرکز پر کمپیوٹرائزڈ سکیل بہتر ہونے چاہئیں ضروری جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو ان کی خواہش کے مطابق بار دانہ جاری کیا جائے انہوں نے کہاکہ پہلے سے عائد ایک ایکڑ تک 8بوری او رایک کاشتکار کو زیادہ سے زیادہ 80بوری بار دانہ دینے کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور یہ وزیر اعلی کی طرف سے احسن اقدام ہے انہوںنے کہاکہ کاشتکار کسی بھی مسئلہ کی صورت میںسنٹر پرقائم ریڈرسل کمیٹی ،تحصیل و ضلعی کنٹرول روم اور ان تک معلومات پہنچا سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ وہ خود بھی گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ اور کاشتکاروں سے رابطے کا سلسلہ برقراررکھیںگے 

معیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -