لیہ کو نیا ڈویثر ن بنانے کی تجویز  پر غور شروع‘ ڈائریکٹو جاری 

لیہ کو نیا ڈویثر ن بنانے کی تجویز  پر غور شروع‘ ڈائریکٹو جاری 

  

ڈےرہ غازےخان(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب نے لیہ کو نیا ڈویثرن بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا،وزیر اعلی پنجاب(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

 سردار عثمان احمد خان بزدار نے پنجاب میں چار اضلاع پر مشتمل نئے ڈویثرن کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹو جاری کردیا مجوزہ ڈویژن لیہ میں سرگودھا ڈویژن کا ضلع بھکراور ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ اور ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ کر شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لیہ پنجاب کا دسواں اور جنوبی پنجاب کا چوتھا ڈویثرن ہوگاوزیر اعلی سیکرٹرئیٹ سے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق لیہ ڈویژن کی درخواست چیف منسٹر پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ایڈوائزر اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی ایم پی اے 284 لیہ نے کی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر جائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹو جاری کیا ہے۔ واضح رہے اگر مجوزہ ڈویژنکا قیام عمل میں لایا گیا تو اس میں دو نئے اضلاع بھی شامل ہونگے جس میں ایک وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنے حلقہ انتخاب والی تحصیل تونسہ بھی شامل ہے جسے ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔

غور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -