موسم گرما ‘ گندم کی کٹائی ‘ گہائی 15 مئی تک مکمل ہونیکا امکان

موسم گرما ‘ گندم کی کٹائی ‘ گہائی 15 مئی تک مکمل ہونیکا امکان

  

ملتان‘چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب می©ں دن کے وقت موسم گرم اور خشک ہونے کے باعث گندم کی کٹائی اور گہائی کے عمل میں تیزی آگئی ہے اس ضمن میں محکمہ زراعت کے مطابق موسم گرم اور خشک ہونے کے باعث کسان دن اور رات کی شفٹوں میں گندم کی کٹائی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

اور گہائی میں مصروف ہیں اور اگر موسم بدستور رہا تو گندم کی کٹائی گہائی کا سو فیصد عمل 15مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ فوڈ سنٹر ریاض آباد پر تعینات فوڈ انسپکٹر علی شاہین کا فوڈ سنٹر پر آنے والے کا شتکاروں کے ساتھ رویہ اچھا نہ ہے باردانہ دینے سے لیکر گند م خرید کر نے تک کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ بنا رکھا ہے باردانہ کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو چکر پر چکر لگا نا پڑ تے ہیں اگر کوئی فوڈ انسپکٹر کو شکایت کر ے تو الٹا اسکی بے عزتی کی جاتی ہے اڈا ریاض آباد اور گردو نواح کے کا شتکاروں حاجی عبدالغفور ، فوجی نذیر احمد ، محمد ندیم ، علی خان ایڈووکیٹ ، اللہ ڈتہ خان ، نذیر احمد ،،رشید احمد ، ظفر علی، محمد ناصر ، عابد سلیم و دیگر نے فوڈ انسپکٹر علی شاہین کے خلاف احتجاج کر تے ہو ئے اعلی حکام ے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -