اوچشریف ‘ قومی شاہراہ 8 گھنٹے بند ‘ گاڑیوں کی لمبی لائنیں‘ مسافروں کامظاہرہ

اوچشریف ‘ قومی شاہراہ 8 گھنٹے بند ‘ گاڑیوں کی لمبی لائنیں‘ مسافروں کامظاہرہ

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر ) قومی شاہراہ پر واقع اوچ شریف کا داخلی پوائنٹ عباسیہ کینال پر تعمیر شدہ للو والی اور گیلانی مائنر پل کی ایک سائیڈ بند ہونے کے باعث اکثر و بیشتر گھنٹوں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

 ٹریفک جام رہتی ہے , گزشتہ روز بھی ملتان آنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کے شہر میں داخلے کے باعث پل تنگ ہونے کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اور کئی میلوں تک گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں , اور 8 گھنٹے سے زائد بد ترین ٹریفک جام رہا , اس موقع پر کراچی , پشاور , میانوالی , صادق آباد , ملتان , مظفر گڑھ اور دیگر علاقوں کو جانے والے مسافر مرد و خواتین اور بزرگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا, سخت گرمی میں بد ترین ٹریفک جام کے باعث بچے بھی سخت پریشانی کا شکار رہے , اس موقع پر مسافروں نزہت بی بی , برکت مائی , ابراہیم , عبد الرشید , محمد بخش , عنصر خان ، ٹرانسپورٹرز شربت خان , دلاور خان , کبیر خان , خوشدل خان و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی جانب جانے والی ہیوی ٹرانسپورٹ اور للو والی پل تنگ ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام نے ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے , ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ اس مقام پر اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہتی ہے جس کی وجہ تنگ پل ہونا ہے اور ملتان جانے کے لئے ہیوی ٹرانسپورٹ اوچ شریف شہر سے گزر کر ملتان روڈ کی جانب جاتی ہے , جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے , انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کوٹنگ پلانٹ کے قریب جلال پور پیر والہ روڈ بائی پاس کو جلد مکمل کرکے کھولا جائے تاکہ ہیوی ٹرانسپورٹ تنگ للو والی پل کی بجائے بائی پاس پل سے گزرے اور مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو اس اذیت سے نجات مل سکے , مسافروں نے شکایت کی کہ پیٹرولنگ پولیس یا ٹریفک پولیس کے کسی اہلکار نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو رواں دواں کرنے کوشش کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ، انہوں نے ڈی پی او بہاول پور اور ایس پی پٹرولنگ ، ڈی ایس پی ٹریفک سے استدعا کی کہ جب تک یہ پل کشادہ نہیں ہوتا اس وقت تک پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ ٹریفک جام کی اذیت سے بچا جا سکے۔

پل احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -