بلدیاتی الیکشن :مظفر گڑھ میں سیاستدان سرگرم روٹھوںکو منانے کا ٹاسک

بلدیاتی الیکشن :مظفر گڑھ میں سیاستدان سرگرم روٹھوںکو منانے کا ٹاسک

  

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) بلدیاتی الیکشن کے لیئے مظفرگڑھ میں سیاستدان متحرک‘ روٹھوں کومنانے کےلئے ٹاسک سونپ دیئے گئے،تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی آرڈیننس کے بعد پنجاب بھرکی طرح مظفرگڑھ میں بھی سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے حالانکہ پنجاب حکومت نے الیکشن ایک سال میں کرانے کاعندیہ دیاہے مگر مظفرگڑھ کے سب سے بڑے نواب،ڈوگر،دستی،لنگڑیال،(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بخاری،ہنجرا،جتوئی اور گوپانگ گروپ میدان میں آگئے ہیں جبکہ عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشیددستی اور سابق پارلیمانی سیکرٹری ملک احمدکریم قسورلنگڑیال کے درمیان مل کر الیکشن لڑنے کی خبریں بھی آرہی ہیں جمشیددستی کو ضلع اور لنگڑیال گروپ کوتحصیل نظامت کے لیئے فیورٹ قراردیاجارہاہے جبکہ جنرل الیکشن میں ہونے والے نواب،ڈوگر اتحادکے بھی ٹوٹنے کے قوی امکانات نظرآرہےہیں کیونکہ دونوں گروپوں کے پاس ہریونین کونسل درجن سے زائدامیدوارہیں جوہرصورت الیکشن لڑنے کارادہ رکھتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں دونوں گروپ ایک دوسرے پہ انحصارکی بجائے اپنے اپنے امیدوارمیدان میں اتاریں گے،لنگڑیال گروپ کے میاں عاطف شہزاددھنوترنے کہاکہ لنگڑیال گروپ ہریوسی سے اپنے امیدوار لیکرآئیگا گروپ لیڈرملک قسورلنگڑیال کی طرف سے دوستوں سے مشاورت کاسلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جمشیددستی،ملک قسورلنگڑیال،باسط بخاری،وزیرمملکت شبیرعلی قریشی کی طرف سے متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے معاملات طے پائے جانے کے امکانات ہیں جبکہ ضلع کے تمام گروپوں کے بڑوں نے ناراض دوستوں کومنانے کے لیئے اپنے سپوٹرزکوٹاسک دے دیئے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -