مظفر گڑھ ‘ تحصیل کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے تہمینہ دستی مضبوط امیدوار

مظفر گڑھ ‘ تحصیل کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے تہمینہ دستی مضبوط امیدوار

  

مظفر گڑھ(نامہ نگار)تحریک انصاف کی سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی تہمینہ دستی تحصیل مظفر گڑھ کونسل کی چئیرمین شپ کے لیئے تحریک انصاف کی اب تک سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں،ان کے کزن سردار عبدالحی خان دستی ایم پی اے وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے زراعت ہیں،سابق امیدوار صو بائی اسمبلی ملک مرتضی رحیم کھر بھی انکے حامی ہیں جبکہ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم اور تہمینہ دستی کے والد سابق صوبائی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

 وزیر سردار امجد حمید خان دستی کے مابین مثالی دوستی تھی اس طرح گوپانگ فیملی کے مقابل سید عبداللہ شاہ بخاری مرحوم اور سردار امجد حمید دستی مرحوم ہمیشہ اکٹھے رہے ہیں،نواب،سید،دستی،کھر فیملیز کے درمیان اب بھی مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،سردار عبدالحی دستی اور سید علمدار عباس قریشی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور دونوں نے الیکشن میں ایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیا،توقع کی جارہی ہے کہ ایم پی اے سید علمدار عباس قریشی بھی تحصیل کونسل چیئرمین شپ کے لیئے تہمینہ دستی کو تحریک انصاف کی امیدوارہ بنانے کے لیئے حمایت کرینگے،یاد رہے کہ مخصوص نشست پر تہمینہ دستی نے پانچ سال تک اپنے والد ایم پی اے سردار امجد حمید دستی کیساتھ ملکر مظفر گڑھ میں دارالامان،سپیشل چلڈرن سکول،لیبر کالونی،لیبر ویلفئیر سکول،صنعت زار،ٹیوٹا ٹریننگ انسٹیوٹ،سوشل سیکورٹی ہسپتال،رنگپور دریا چناب پر کشتیوں کے پل کی تعمیر،رنگپور میں بوائز کالج،مظفر گڑھ ہسپتال کی توسیع،نرسنگ ہاسٹل،ریسیکیو1122 ،تحصیل ریونیو کملپیلکس،حفاظتی بندوں کی تعمیر،رنگ روڈ،ڈسٹرکٹ جیل توسیع پروگرام جیسے میگا پراجیکٹ دئیے جبکہ بیالیس کروڑ مالیت کی صاف پانی فراہمی کا منصوبہ انکے الیکشن ہارنے کی وجہ سے آج تک مکمل نہیں ہوسکا،مذکورہ کارکردگی اور طویل سیاسی خدمات کی بناءپر سیاسی حلقے محترمہ تہمینہ دستی کو تحصیل کونسل مظفر گڑھ کے لیئے تحریک انصاف کی فیورٹ امیدوار قرار دے رہے ہیں۔

تہمینہ دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -