ہار جیت سیاست کاحصہ ‘ آئندہ الیکشن کی تیاری شروع ‘ احمد کریم قسور لنگڑیال

  ہار جیت سیاست کاحصہ ‘ آئندہ الیکشن کی تیاری شروع ‘ احمد کریم قسور لنگڑیال

  

چوک مکول( نامہ نگار)سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وامیدوار ایم این اے 184 ملک احمدکریم قسورلنگڑیال چیرمین ملک عمر خالد لنگڑیال نے موضع موہانہ میں ملک غلام حسن(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

 موہانہ کے دیے گیے عشایہ کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے تبدیلی اور میرٹ کے نام پہ ووٹ لینے والوں نے عوام کو بیوقوف بنایا انہوں نے کہاکہ اپنے دورمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور کروڑوں کے منصوبوں پہ اب بھی کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ سیاست میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے ہم مایوس نہیں ہوئے بلکہ آئندہ جنرل الیکشن کے لیئے تیاری شروع کررکھی ھے سابقہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ووٹرز پہ ناجائزمقدمات ناقابل برداشت ہیں ہم ووٹرز،سپوٹرز کاتحفظ کرناجانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی 276 اور این اے 184 کی عوام منتخب نمائندوں کوووٹ دیکر شرمندہ ہیں موضع موہانہ کی سرکردہ شخصیت ملک غلام حسن موہانہ نے اپنے سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ پی ٹی ائی ڈوگر گروپ کو چھوڑ کر سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد کریم قسور لنگڑیال لنگڑیال گروپ میں شمولیت اختیار کی ملک غلام حسن موہانہ نے کہا کہ پی ٹی ای ڈوگر گروپ سے تنگ ھو کر لنگڑیال گروپ میں شمولیت اختیار کی انشااللہ آیندہ جنرل الیکشن میں لنگڑیال گروپ کو کامیاب بنایں گے اس موقع پر میاں سلیم قریشی رانا منظور ملک یاسین موہانہ شیراز حسن محبوب چنگوانی محمد صفدر ودیگر موجود تھے۔

تیاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -