اسیروں کی فوری رہائی ورنہ شہر شہر دھرنے ‘ مجلس وحدت المسلمین کا اعلان

اسیروں کی فوری رہائی ورنہ شہر شہر دھرنے ‘ مجلس وحدت المسلمین کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) کراچی میں موجود صدر پاکستان کے گھر کے باہر جاری احتجاجی دھرنے کی حمایت میں ملتان کے نواں شہر چوک پر پر مرد.خواتین اور بچوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے حکومتی اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی۔ دھرنے کے شرکاءنے نماز مغربین چوک (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )


نواں شہر پر باجماعت ادا کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہے، ہم اپنے آئینی اور قانونی حقوق مانگ رہے ہیں اور ہم اپنے حق کے لیے ہر آئینی اور قانونی اقدام اٹھائیں گے، جب تک ہمارے اسیروں کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون ہے، اگر یہ حکومت ہمیں انصاف فراہم نہیں کرے گی تو اس حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔ آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر عاطف حسین نے کہاکہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے اذیت پہنچا رہی ہے۔ دھرنے کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے اسکاﺅٹس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ دھرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دھرنا رات گئے تک جاری رہا۔
دھرنے