بلدیاتی اداروں پر شب خون ‘ حکومتی اقدام چیلنج کرینگے ‘ حاجی یاسین
ہارون آباد (نمائندہ پاکستان )سابق چیئرمین بلدیہ حاجی یاسین اور وائس چیئرمین ملک ریاض خلجی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کو غیر قانونی طور پر تحلیل کر کے پنجاب کی عوام پر ڈاکہ مارا ہے جس کا خمیازہ پنجاب حکومت کو بھگتنا پڑے گا وائیٹل ہاﺅس میں جناح پر یس کلب رجسٹرڈ سمیت دیگر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کی عوام سے دشمنی کما رہی ہے سندھ ،بلوچستان،اور کے پی کی بلدیاتی حکومتیں اپنا مینڈینٹ پورا کر رہی ہیں لیکن سلیکٹڑلوگوں کے کہنے پر منتخب نمائندوں کو بلا جواز غیر آئینی طور پر فارغ کر کے تحریک انصاف نے انصاف کا کون کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کبھی بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے گی کیونکہ الیکشن کے لئے کم از کم بیس ارب سے زائد کی رقم کی ضرورت ہوگی پچاس سے ساٹھ ہزار نئے ملازموں کو بھرتی کرنا پڑے گا جس کے لئے بھی دس ارب سالانہ رقم کا بندوبست کرنا پڑے گا جبکہ حکومت تو پہلے ہی کشکول تھامے دنیا بھر میں ذلیل خوار ہورہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن معزز سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے تھے لیکن حکومت نے منتخب نمائندوں کو عدوی برتری کے نشے میں غیر ّآئینی طو پر تحلیل کیا ہے حکومت کے اس قانون شکن اقدام کو ہم عدالتوں میں چیلنج کر یں گے انشاءاللہ ہم بھر پور رلیف کی توقع ہے اس مو۱قع پر مقامی سابق کونسلرز زاہد قاضی،سابق چیئرمین بلدیہ خان ارشد خان،فیصل مجید،ملک ارشاد،ماسٹر لیاقت،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اقدام