سیکرٹری لائیو سٹاک احسن وحید کا ملتان میں رمضان بازاروں کادورہ

سیکرٹری لائیو سٹاک احسن وحید کا ملتان میں رمضان بازاروں کادورہ

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احسن وحید نے ملتان میں مختلف رمضان بازاروں کا معائنہ کیا۔ اس(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

 موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر محمد افضل چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر کاشف الرحمن اور فوکل پرسن لائیو سٹاک ڈویژن ملتان ڈاکٹر ماجد اقبال کلو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک احسن وحید نے رمضان بازار گلگشت میں مختلف سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاءکے معیار اور دستیابی بارے معلومات لیں۔ انھوں نے لائیو سٹاک محکمہ کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر گوشت اور انڈوں کی کوالٹی اور وافر دستیابی بارے استفسار کیا۔ موقع پر موجود اہلکاروں نے خریداروں کے اطمینان بارے آگہی دی۔ شمس آباد رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک نے مارکیٹ کمیٹی کے ارکان سے اشیاءکی کوالٹی اور ترسیل بارے پوچھا۔ انہوں نے بازار میں لگے دوسرے سٹالوں کا بھی معائنہ کیا۔ سیکرٹری احسن وحید نے قادر پور راں رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ کے عملہ سے گوشت اور انڈوں کی ڈیمانڈ اور فروخت بارے پوچھا جبکہ موقع پر ریکارڈ کی پڑتال بھی کی۔ احسن وحید نے چینی اور آٹا کے ریٹ اور دستیابی بارے معلومات لیں جبکہ موقع پر ایک سٹال پر آٹے کے تھیلے کا وزن کرا کے مقدار کی جانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ خریداروں کو معیاری اشیاءروزانہ صبح سے شام تک میسر آنا ضروری ہیں اور ڈیمانڈ کے مطابق اشیاءکی فراہمی/ دستیابی کے نظام کو برقرار اور مربوط رکھنے بارے ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حکومت کی طرف سے ملنے والی رعایت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو معیاری اشیاءکی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بعدازاں سیکرٹری احسن وحید نے وٹرنری ہسپتال قادر پور راں کا معائنہ کیا۔ عملہ کی حاضری، صفائی کے معیار اور ریکارڈ کی پڑتال کی۔ انہوں نے ادویات سٹور کے علاوہ گولڈ چین سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مویشی پال کو ملنے والی سہولیات میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

معائنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -