ملتان:سوئی گیس ٹاسک فورس کا چھاپہ  الفرید کالونی میں 3 کنکشن منقطع

ملتان:سوئی گیس ٹاسک فورس کا چھاپہ  الفرید کالونی میں 3 کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس نے الفرید کالونی میں چھاپہ مار کر 3غیر قانونی کنکشنوں کے ذریعے سوئی گیس کی چوری پکڑ لی ۔ بتایا گیا ہے کہ انچارج تحسین اللہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )


 کی سربراہی میں یعقوب خان ‘حافظ اسحاق اور دیگر افرادپر مشتمل ٹاسک فورس نے الفرید کالونی بالمقابل قاسم پور گرڈ اسٹیشن میں چھاپہ ماراتوسعید احمد اور مبین سمیت 3افراد غیر قانونی طور پر گیس کنکشن اور میٹر لگا کر گیس چوری کررہے تھے ۔جن کو موقع پر پکڑلیا گیا اور غیر قانونی کنکشن منقطع کر دئیے گئے ۔ سوئی گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اور رولز کے مطابق جرمانے بھی کئے جائیں گے۔
چھاپہ