پنجاب :5ہزار ملازمین پر بے روزگاری کی تلوار ،مختلف اداروں میں بے چینی

پنجاب :5ہزار ملازمین پر بے روزگاری کی تلوار ،مختلف اداروں میں بے چینی

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) حکومت پاکستان کی جانب سے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے بعد پنجاب بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، کیٹل مارکیٹوں، پارکنگ اتھارٹی سمیت دیگر کمپنیوں کو ختم کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس سے ملتان سمیت پنجاب بھر میں تقریباً 5ہزار کے قریب ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔ بتایاگیا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بنائی جانیوالی کمپنیوں میں کنٹریکٹ پر زیادہ تنخواہوں پر ملازمین رکھے گئے ہیں اور اب(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیٹل مارکیٹ، پارکنگ کمپنی، صاف پانی سمیت دیگر کمپنیوں کو ختم کیا جارہا ہے جس کے باعث مذکورہ کمپنیوں میں کام کرنے والے 5ہزار ملازمین کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے، مذکورہ کمپنیوں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کر دیا جائے گا، حکومت کی جانب سے مذکورہ ملازمین کا کنٹریکٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -