گندم کی ذخیرہ اندوزی ،مافیا کیخلاف آپریشن ،سٹاک ضبط کرنیکا حکم
خانیوال (بیورونیوز )صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گندم کے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
کاشتکاروں کی سہولت اور انکے تحفظ کےلئے گندم خریداری کی پالیسی کو اوپن کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسانوں سے گندم کادانہ دانہ خریدا جائے تمام کاشکار اب اپنی ضرورت کے مطابق گندم خریداری سنٹر سے باردانہ حاصل کر سکتے ہیں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کیا جائے اور ذخیرہ کی گئی گندم کا سٹاک ضبط کر لیا جائے گا رمضان المبارک کے دوران عام مارکیٹ میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ پنجاب خود رمضان بازاروں کی نگرانی کر رہے ہیںرضان بازاروں میں اشیاءخورد ونوش کے معیار اور قیمتوں پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے یہ بات گندم خریداری مہم اور رمضان بازاروں کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میںایم پی اے ڈاکٹرسید خاور علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیس اسد سرفراز خان ایم این اے سید فخر امام کے نمائند ہ سید عابد امام ، نمائندہ ایم پی اے حامد یارہراج ، اے ڈی سی آر عارف ضیاء، اے ڈی سی جی محمد اختر، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے صوبائی وزیر کو ضلع میں گندم خریداری مہم اور رمضان بازاروں کے قیام ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او اسد سرفراز نے ضلع میں امن وامان کی صورتحال ، رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی پلان کے بارے میں آگاہ کیا صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں ادائیگیوں اور باردانہ کے اجراءکے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہئے ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کی پالیسی کو اوپن کرنے کا مقصد کسانوں کو بہتر ریلیف فراہم کرنا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دور افتادہ علاقوں میں پہنچ کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کریں ۔ علاوہ ازیںصوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کی ترقی کےلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی کاموں کو میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے ڈی ایچ کیوہسپتال خانیوال میں ٹراما سنٹر کی تعمیر اور ڈائیلائسز یونٹ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے جلد مکمل کر کے عوام کےلئے کھولے جائیں انہوں نے یہ نات ضلع خانیوال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ، ایم این اے سید فخر امام کے نمائند سید عابد امام ، ڈی او پلاننگ فیصل شہزاد سمیت تعمیراتی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے صوبائی وزیر کو ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میںصوبائی وزیر نے ایکسین ایم اینڈ آر بلڈنگز کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے صوبائی وزیر کو سالانہ ترقیاتی پروگرام ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ پہلے سے موجود سرکاری عمارتوں کی مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر ومرمت کے کا مکمل کئے جائیں تاکہ عوام صحت کے ان منصوبوں سے بہتر انداز میںمستفید ہوسکیں ۔
خاور علی شاہ
خانیوال (نمائندہ پاکستان ) ایپکا ایجوکیشن یونٹ کی حلف برادری کی تقریب گزشتہ روز جناح لائبریری خانیوال میں منعقد کی گئی تقریب مہمان خصوصی صوبائی وزیر سید حسین گریدیزی اور ڈپٹی کمشنر خانیوال تھے ایپکا کے مرکزی اور صوبائی قائدین سمیت 20 سے زائد اضلاع کے صدر وجنرل سیکرٹری بھی تقریب کا حصہ تھے ایپکا ایجوکیشن خانیوال اپنے قائدین کو بھگی میں بیٹھا کرریلی کی صورت میں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
جناح لائبریری لائی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خالد جاوید سنگھڑا صوبائی صدر پنجاب ظفر علی خان ، نائب صدر میاں عمران کمبوہ ، ضلعی صدر مہر قاسم اور جنرل سیکرٹری شفقت علی ، مسعود الرو¿ف کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے کا کہ صوبہ بھر میں ایپکا کی صفحوں میں مثالی اتحادموجود ہے عمران خان نے سابقہ حکومتوں کیطرح دوکانداری چمکانے کی بجائے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی مراعات میں اضافہ کرے خالد جاوید اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب سے اب کسی صورت مزاکرات نہیں کریں گئے بلکہ پہلے سے حکومت کو دیئے گئے مطالبات کے صرف نوٹیفکیشن لیں گئے مہنگائی میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کرے ۔پنجاب کے ملازمین کی مراعات ودیگر صوبوں میں ساڑھے سات فیصد کم ہیں مرکزی رہنما ایپکا کے مطابق وزیر شاہ محمود قریشی نے قائدین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ وزیر خزانہ کے سامنے ایپکا کے وکیل بن کر بات کریں گئے ایپکا قائدین کے مطابق اگر حکومت نے عید تک مطالبا ت کے نوٹیفکیشن جاری نہ کیے تو عید کے بعد دما دم مست قلند ر ہو گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹنگ سٹاف کے بغیر صوبے کا کوئی بھی ادارہ کا میابی حاصل نہیں کر سکتا ملازمین کے مقامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں صوبائی وزیر حسین جہانیاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایپکا ملازمین حکومت کے ماتھے کو چھومر ہیں ترقی کے منازل انکے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی تقریب میں مختار احمد ، سینئر صدر ایپکا پاکستان ، مہر یاسین ، امان اللہ، منور علی ، منور اقبال ، وزیر خان ، اکرم گجر ، اور عید کے بعد عید کے بعد مطالبا ت کے حصو ل کے لیے ایپکا قائدین کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان بھی کیا۔
ایپکا ملازمین