صاف پانی کی فراہمی سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی‘ اختر ملک

  صاف پانی کی فراہمی سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی‘ اختر ملک

  

ملتان‘مظفرگڑھ(نیوز رپورٹر‘بیورو رپورٹ ‘ سپیشل رپوٹر) وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فکشنل کر کے عوام کو صاف پانی فراہم کیا جائے۔تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس بارے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ اصل صورت حال کا اندازہ ہوسکے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

 فنکشنل ہونے سے نہ صرف صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی بلکہ بیماریوں پر قابو اور ہسپتالوں پر سے بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسان دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم خریداری کے لئے دی گئی اوپن پالیسی اس بات کا عملی ثبوت ہے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ بغیر کٹوتی کے گنے کے کاشت کاروں کو ادائیگی کی گئی ہے اور جو رہ گئے ہیں ان کے مسائل بھی جلد حل کرلئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے سرکٹ ہاﺅس ملتان میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کورآڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ وزیر توانائی نے کہاکہ تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں۔ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے اور اشیاءخوردونوش کے ریٹس واضح آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں خاص طور پر سحرو افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ہرگز نہیں کی جائے گی۔ موجودہ حکومت پر ممکن طریقے سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ملتان میں سٹریٹ لائٹس لگانے کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ ضلع بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی حالت زار اور اس میں بہتری لانے بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس تنویر یزداں کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ جب تک ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اپنی سکیموں کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ نہیں دیں گے ٹھیکیدار وںکو معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے تمام سکیمیں بروقت مکمل کروائیں اور بہترین مٹیریل استعمال کیا جائے۔ عامر خٹک نے بتایا کہ گراں فروشوں، ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جارہا ہے۔ کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر تمام انتظامی افسران کی ڈیوٹیاں منڈیوں میں لگادی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرملتان کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کو ترقیاتی سکیموں ، رمضان بازاروں اور گندم خریداری مہم پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ، ممبران صوبائی اسمبلی ظہیر الدین خان علیزئی ، جاوید اختر نصاری، سبین گل ، مہند رپال سنگھ، ، واصف راں، وسیم خان بادوزئی جبکہ خالد جاوید وڑائچ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔دریں اثناءصوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا ‘ وزیر اعلی ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال کی والدہ کے انتقال پر انکے گھر جاکر تعزیت کی, ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا اور پی ایم اے کی تقریب میں شرکت کی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے دوران ایوننگ شفٹ کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر تنویر قریشی نے انکا استقبال کیا اور انھیں ہسپتال مختلف شعبوں ٹراما سنٹر، میڈیکل وسرجیکل وارڈ اور دیگر کا تفصیلی دورہ کرایا۔زیرعلاج مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے بارے تفصیلی بات چیت، چند مریضوں کیجانب سے ہسپتال میں بیڈ ناکافی ہونی کی شکایات پر وزیر توانائی نے جلد مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی. قبل ازیں صوبائی وزیر توانائی ممبر وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس ڈاکٹر ملک وسیم حسن لنگڑیال کے گھر جھنگ موڑ پہنچے اور انکی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں علمدار قریشی بھی موجود تھے.

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -