ترجمان پنجاب حکومت شوکت محمود بسرا کا رمضان بازار کا دورہ ‘ سٹالز کا معائنہ
ہارون آباد (نامہ نگار) ترجمان حکومت پنجاب شوکت محمود بسراءنے پی ٹی آئی رہنماءچوہدری معظم علی اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
عبدالجبار گجر کے ہمراہ عمر فاروق چوک میں لگائے گئے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا ۔اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت لطیف اللہ چوہدری ،تحصیلدار محمد خان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عامر رضا ، محمد ارشد تتلہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ودیگربھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ترجمان حکومت پنجاب شوکت محمود بسراءنے کریانہ ، پھلوں ، سبزیوں ،آٹا و دیگر اسٹالز کا معائنہ کیا اور اشیاءکے معیار کو چیک کیااور کہا کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے اسسٹنٹ کمشنر عبد الجبار گجر نے کہا کہ سستے رمضان بازار میں معیاری اور سستی اشیاءکی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لا رہے ہیں سستا رمضان بازار میں آنے والے شہریوں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے گا ۔