ملتان ‘ مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں ‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان
ملتان( خبر نگارخصو صی)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔سٹی شجاعباد (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
پولیس کے علاقہ میںچار ڈاکوﺅں نے محمد آصف اقبال سے دو لاکھ25ہزار مالیت کا سونا ،مظفر آباد پولیس کے علاقہ میں تنویر احمد سے 20ہزار روپے اورموبائل فون، شاہ شمس پولیس کے علاقہ میںفیاض احمد سے 17ہزاراور16ہزار مالیت کا موبائل فون اور مخدوم رشید پولیس کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے محمد آفتاب سے نقدی موٹر سائیکل چھین لئے گئے۔کوتوالی ہمایوں روڈ پر شہزاد کے دفتر سے ساڈھے سات لاکھ روپے کا چیک اور نقدی،مخدوم رشید میں جاوید حسین کے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ78ہزار مالیت کے طلائی زیور،چاندی اور نقدی،گلگشت گول باغ ہاسٹل سے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد حسین کے ایک لاکھ مالیت کے موبائل فون،بی زیڈ گلشن مہر کالونی میں نزاکت کے گھر سے پانچ ہزار مالیت کا پانی والا پائپ،قطب پور ٹمبر مارکیٹ میں غلام حسین کی دکان سے 60ہزار مالیت کی چار موٹریں،چکی نواباں سے محمد حبیب کا ایک لاکھ مالیت کا بلا نمبری رکشہ،نیاز ٹاﺅن میں راشد عباس کے گھر سے دو لاکھ30ہزار مالیت کا گھریلو سامان،بی زیڈ سے زبیر مصطفیٰ،نیو ملتان سے شہزاد،اورنگزیب،گلگشت سے عرفان اور قادرپورراں سے شوکت علی کے موٹر سائیکل،کوتوالی سے وقاص کی سوزوکی کار،لوہاری گیٹ میں محمد طاہر کے گھر سے دو موبائل فون،تین سیٹ آرٹیفیشل جیولری اور 35ہزار روپے اور پاک گیٹ سے عثمان خالد کا 27ہزار مالیت کا موبائل فون نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔