شارٹ سرکٹ ‘ ٹمبر مارکیٹ میں  آتشزدگی ‘ آرا مالک کو لاکھوں کانقصان

شارٹ سرکٹ ‘ ٹمبر مارکیٹ میں  آتشزدگی ‘ آرا مالک کو لاکھوں کانقصان

  

ملتان ( خبرنگار خصوصی)شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے ٹمبر مارکیٹ محمد اقبال کے آرے پر آگ لگ گئی اس موقع پر موجود مہر محمد شاکر ،قمر زمان خان،محمد اقبال نے کہا تقریبا تین ،ساڑھے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

 تین بجے کے قریب شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی اور موقع پر ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی مگر پھر بھی تما م تر سامان جل کر کوئلہ اور راکھ میں تبدیل ہوگیا ،محمد اقبال نے مزید کہا کہ میں غریب شخص ہوں اور خود بھی اپنے اس آرے پر کام بھی کرتا ہوں میرا لاکھوں کی مالیت کا سارا مال جل کر راکھ ہوگیا ہے یہ واپڈا کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہر طرف تاروں کے گچھے لٹک رہے تھے ۔جس کی وجہ سے شارٹ شرکت ہوا۔ 

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -