وہاڑی ،لودھراں میں 2قتل ،بزرگ حادثے کی نذر ،1خودکشی

وہاڑی ،لودھراں میں 2قتل ،بزرگ حادثے کی نذر ،1خودکشی

  

وہاڑی ‘ لودھراں ‘ رحیمیار خان( بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نمائندہ پاکستان ) مختلف واقعات میں 2 افراد قتل جبکہ بزرگ ٹرین کی زد میں آکر چل بسا ‘ خاتون نے گھریلو جھگڑے پر موت گلے لگا لی ۔ نا معلوم افراد نے 28سالہ شخص کو مبینہ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

طور پر قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی، پیپلز کالونی وی بلاک کے قریب شہریوں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی توپولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی،واقعات کے مطابق شہر کے عقب میں واقع راجباہ 8ایل آر میں نامعلوم افراد نے 28سالہ شخص کو مبینہ طور پر قتل کرکے پھینک کر فرار ہوگئے نا معلوم شخص کی نعش پانی میں تیرتی ہوئی پیپلز کالونی وی بلاک کے قریب پہنچی تو وہاں موجود شہریوں نے نعش نہر سے نکال لی اور پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے تاہم کچھ دیر بعد کہا گیا کہ یہ تھانہ صدر کا علاقہ ہے جس پر اے ایس آئی تھانہ صدر عباس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ضروری کاروائی کیے بعد نعش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر قتل ہونے والے شخص کی جیب سے مختلف قسم کے ویزٹنگ کارڈز اور ایک صحت کارڈ ملا ہے جس کی مدد سے مقتول کی شناخت کی جارہی ہے تاہم تاحال قتل ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش چار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس نے مقتول کے پسر کی مدعیت میں مقدمہ درج بتا ےا گےا ہے کہ لودھراں میں گزشتہ روز قتل کی لرزہ خیز واردات رونما ہوئی۔موضع لالے والا کے رہائشی محمد اشرف کو سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش اور مقدمہ کی پیروی کرنے پر گندم کی ڈھیری نکلوانے کے لیے جانے والے محمد اشرف کو الزام علیہان ظہوراحمد ،محمد صدیق، عبداللہ ،پپو نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جو کہ موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ اشرف کے بھائی ایوب نے دس سال قبل حمیدہ بی بی دختر غلام قادر سے کورٹ میرج کی اور بعدازاں اس نے اپنی بہن ممتاز مائی کا رشتہ عبدالغفور کو دیا عبدالغفور قتل ہوا تو اس میں محمدایوب گرفتار ہو کر جیل پہنچا۔ایوب کے مقدمہ کی پیروی کرنے پر الزام علیہان و ملزمان نے مسمیان اسلم ،صادق، میدا، اللہ ڈیوایا کی ایماء پر ظہور وغیرہ نے اشرف کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس تھانہ صدر لودھراں نے مقتول اشرف کے بیٹے محمد شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پو لےس تھا نہ صدر مصر و ف تفتےش ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز کلو والا پھاٹک جلالپورروڈ کے قریب 80سالہ بزرگ کلو والا کا رہائشی یار محمد ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ شوہر سے جھگڑا 18سالہ خاتون نے گندم مےں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی،سردار گڑھ کی رہائشی18سالہ لیلی بی بی کا اپنے شوہر جنید سے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر جھگڑا ہوگیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر لیلی بی بی نے گندم مےں رکھنے والی گولیاں کھالی، حالت غیر ہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود لیلی بی بی جانبر نہ ہوپائی اور جسم مےں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑ گئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 6افراد جن مےں سنی پل کی رہائشی17 سالہ الوینہ مراد، چوک سریلی کی30سالہ شازیہ بی بی، بھونگ کی 15سالہ رابعہ بی بی، اوباڑو کی 18سالہ ثوبیہ بی بی، جیٹھ بھٹہ کا40سالہ رب نواز اور بستی کہور کا رہائشی 18سالہ عقیل احمد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

قتل ‘ حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -