خانپور ‘ 55 سالہ خاتون کی غلط ہڈی جوڑنے پر اہل علاقہ کا اتائی کیخلاف مظاہرہ

خانپور ‘ 55 سالہ خاتون کی غلط ہڈی جوڑنے پر اہل علاقہ کا اتائی کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور( تحصیل رپورٹر ) اتائی نے جام پور کی رہائشی55 سالہ بیوہ صفیہ بی بی کی ہڈی جوڑنے کی بجائے غلط جوڑ دی جس سے مریضہ کو انفیکشن سے ہڈی کا زخم پیپ میں تبدیل ہو گیا بیوہ خاتون کابازو ضائع ہونے کا خدشہ ہے ‘ بیوہ خاتون کے اہل و عیال نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عطائی زاہد محمود (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )


خان نے میری والدہ کا بازو جوڑنے کی غرض سے بازو کو غلط جوڑ لگا کر پلستر چڑھا دیا میں دو سے تین بار اس کے پاس جاتا رہا کہ پلستر اتار دیں لیکن زاہد محمود نے پلستر اتارنے سے منع کر دیا اور ٹال مٹول سے کام لینے لگا میری والدہ کے بازو میں دن بدن تکلیف بڑھتی جا رہی تھی ایک ماہ بعد پلستر اتارا گیا تو بازو میں انفیکشن کی وجہ سے پیپ ہو گئی ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے حکم پر اتائی ڈاکٹر کا کلینک تو سیل کر دیا گیا ہے لیکن اتائی کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔متاثرہ خاتوں کے بیٹے محمد علی نے ڈی سی رحیم یار خان ،ای ڈی او ہیلتھ رحیم یار خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹر زاہد محمود کے خلاف سخت کاروائی کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ہماری حق رسی کی جائے اور سرکاری خرچے پر میری والدہ کا علاج کیا جائے ۔
مظاہرہ