جنیدخان ورلڈکپ میں سینئر کاکردار ادا کرنے کیلئے تیار

جنیدخان ورلڈکپ میں سینئر کاکردار ادا کرنے کیلئے تیار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی فاسٹ باؤلر جنید خان کا کہنا ہے کہ ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں جس کی وجہ سے مجھ پر پریشر بھی ہوتا ہے اور میں دباؤ میں زیادہ بہتر پرفارم کرتا ہوں۔کارڈف میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر کا ٹیم کے ساتھ رہنے کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا جو محنت کرے گا وہ اوپر آجائے گا۔ جنید خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بطور سینئر 100فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا،اپنا تجربہ ینگسٹرز سے شیئر کروں گا۔ ورلڈ کپ کے دوران کسی کسی ایک بیٹسمین کو نہیں بلکہ ہر اچھے بیٹسمین کو آؤٹ کرنا میرا ہدف ہے، عمران خان نے لیجنڈ کھلاڑی ہیں، ان کی ٹپس کا قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔فاسٹ باؤلرنے مزید کہاکہ اچھا ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ آیا ہوں، کوشش کروں گا کہ ٹیم کی جیت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکوں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاداب خان قومی سکواڈ کیلئے اہم ہیں تاہم کسی بھی ٹیم کا ایک پلیئر پر انحصار نہیں ہوتا ہے۔امید ہے کہ وہ جلد ٹیم میں کم بیک کر لیں گے مگرجب تک ان کی واپسی نہیں ہو جاتی، اس وقت تک سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -